بھٹکل 18جولائی (ایس او نیوز) انجمن پی یو کالج فار ویمن کی پرنسپال کے بیان کے مطابق پر ی یونیورسٹی کے فرسٹ ایئر میں داخلے کی تاریخ میں 25جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔یہ توسیع فریشر طلبہ کے لئے 2184روپے جرمانے کے ساتھ دستیاب رہے گی۔
جبکہ ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحان پاس کرنے والے ریپیٹر طلبہ کے لئے داخلے کی سہولت سپلیمنٹری امتحان کے نتائج اعلان ہونے کی تاریخ سے ایک ہفتے تک حاصل رہے گی۔طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ اس توسیع سے استفاد ہ کریں۔